بدھ[1]
معنی
١ - عقل، بدھی۔ "ایسا کہا ہے کہ بدھ بنا بد یا کسی کام کی نہیں"۔ ( ١٨٠٤ء، بیتال پچیسی، ٥٨ ) ٢ - علم، معرفت، گیان "اس کا بھی خیال رکھو کہ بدھ اور جوگ میں یہ لڑکا جنگل کے بڑے بڑے رشیوں سے بڑھ کر نکلا ہے"۔ ( ١٩٠١ء، زلفی، ٥١ ) ٣ - ہوش۔ "نہ تن من کی اسے سدھ رہی نہ جی جان کی اسے بدھ"۔ ( ١٨٠٢ء، نثر بے نظیر، ٣٣ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے اردو میں داخل ہوا۔ "دکھنی" میں شبد ساگر کے حوالے سے پہلی دفعہ اردو میں ملتا ہے۔
مثالیں